پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رہ گئی قیمتی اشیاء مسافر کو لوٹا دی گئیں

منگل 12 مارچ 2024 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قیمتی موبائل و لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاء مسافر کوواپس لوٹا دی گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی کے 258 سے پہنچنے والا مسافر اپنا سیاہ ہینڈ کیری بیگ کسٹمز سکیننگ مشین پر بھول گیا تھا ۔مسافر سے اس کے فون کی رابط لسٹ کے ذریعے رابط کیا گیا۔بعدازاں مسافر نے پشاور ائرپورٹ کےلوسٹ اینڈ فاؤنڈ سے رابط کیا۔ضروری تصدیق کے بعد ڈی ٹی ایم اور ڈی ایف او کی موجودگی میں مسافر حیان گل کو سامان لوٹا دیا گیا۔