پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور کرلی

منگل 12 مارچ 2024 16:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی رہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نعیم پنجوتہ نے عدالت کو بتایا کہ شبلی فراز کے خلاف مختلف نوعیت کے 20 سے زیادہ مقدمات درج ہیں، شبلی فراز متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں 20 مقدمات درج ہیں۔عدالت نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت ایک لاکھ دو نفری پر ضمانت دے دی اور انہیں 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔