نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کی طالبات پر مشتمل ٹیم ’پیٹرونس“ نے پاکستان کا پہلا فائیو جی انوویشن ہیکا تھون جیت لیا
منگل 12 مارچ 2024 17:19
(جاری ہے)
غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (جی آئی کے آئی) کی ٹیم ”سیلولر وی ٹو ایکس انہاسمنٹ نے ہیکاتھون میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹیم نے گاڑیوں کو فائیوجی نیٹ ورک سے منسلک کرتے ہوئے ٹریفک مینجمنٹ سسٹمز اور پیدل چلنے والوں کے درمیان جدید مواصلات کو فروغ دینے کے لئے پراجیکٹ پیش کیا۔ جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے ہیکاتھون کی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے پہلے فائیو جی انوویشن ہیکاتھون کا کامیاب اختتام لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے اور ان کے روزگار کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے ہمارے سفر میں ایک نمایاں سنگ میل ہے،اس طرح کے اقدامات کے ذریعے ہم پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو جدت کے فروغ اور ہمارے معاشرے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(این آئی ٹی بی) کے سی ای او بابر مجید بھٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کیلئے فائیو جی انوویشن ہیکا تھون جیسے اقدامات بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے استفادہ اور جدت کے فروغ کے ذریعے ہم چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی کیلئے نئے مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ فائیو جی ہیکاتھون ڈیجیٹل مستقبل کے راستے پر پاکستان کو گامزن کرنے کیلئے اشتراک اور جدت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اس طرح کے پروگرام نہ صرف تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ آگاہی بھی فراہم کرتے ہیں جو پالیسی کی تشکیل میں بہتر فیصلہ سازی اور جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔یہ ایوارڈز جاز کی طرف سے دسمبر2012میں قائم کی گئی پاکستان کی پہلی فائیو جی انوویشن لیب میں انڈسٹری لیڈرز اور موضوع کے ماہرین کی زیر سرپرستی اور زیر نگرانی دو ماہ کی تربیت کا نتیجہ ہیں۔ مجموعی طور پر 370 امیدواروں میں سے فاسٹ نیوسس، اسلام آباد، پی این ای سی نسٹ، کراچی، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے طلبا و طلبات، جی آئی کے آئی صوابی، نیشنل سائنس اور ٹیکنالوجی پارک (این ایس ٹی پی) اور یو ای ٹی پشاور پر مشتمل چھ فائنلسٹ ٹیموں کو ہیکا تھون میں جدت پر مبنی پراجیکٹ پیش کرنے کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ایونٹ میں ملک کے مختلف شعبوں میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب لانے کے لئے متعدد جدید منصوبوں کی نمائش کی گئی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.