وزیر اعظم کو مسائل کے حل کیلئے بانی پی ٹی آئی سمیت سب سے بات کرناہوگی،شاہدخاقان

موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، الیکشن پرانگلیاں اٹھ گئی ہیں،ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا،سابق وزیراعظم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 12 مارچ 2024 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، الیکشن پرانگلیاں اٹھ گئی ہیں،پریشان کن ماحول ہے، ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، معاملات حل کرناہوں گے،شہبازشریف کوملکی مسائل کے حل کیلئے بانی پی ٹی آئی سمیت سب سے بات کرناہوگی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت بنائوں گا جس کیلئے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں،بہت سے دوست نئی سیاسی جماعت کا حصہ بنناچاہتے ہیں،نئی سیاسی جماعت وراثتی پارٹی نہیں ہوگی ،مجھے نئی پارٹی کاصدربننے کاشوق نہیں،مفتاح اسماعیل صدربن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ای سی سی اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے تومعاملات نہیں چلیں گے،شہبازشریف کوای سی سی اجلاس کی خود صدارت کرناہوگی، سپریم کورٹ کو موجودہ الیکشن کیمعاملات دیکھناہوں گے،الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے پاس ازخود نوٹس لینے کے اختیارات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا،معاملات حل کرناہوں گے،الیکشن پر انگلیاں اٹھ گئی ہیں،پریشان کن ماحول ہے،سیاسی انتشاررہا تو معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،آج ملک کواتفاق کی ضرورت ہے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، وزیر اعظم شہبازشریف کوملکی مسائل کے حل کیلئے بانی پی ٹی آئی سمیت سب سے بات کرناہوگی۔