وزیراعظم شہبازشریف کی ولی باغ آمد، اسفندیارولی کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی

بدھ 13 مارچ 2024 22:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسفند یار ولی سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف ولی باغ چارسدہ میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے گھر گئے اور ان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ایمل ولی خان ،خواجہ محمد آصف، انجینئر امیر مقام اور سینیٹر اسحاق ڈار ،سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان اور حاجی غلام احمد بلور بھی موجود تھے۔