سکھر سمیت اندرون سندھ تیز آندھی طوفانی و تیز بارش نے تباہی مچادی

بدھ 13 مارچ 2024 22:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) سکھر سمیت اندرون سندھ تیز آندھی طوفانی و تیز بارش نے تباہی مچادی، سائن بورڈ ودرخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کچے گھروں کی چھتیں اڑنے اور سمیت دیگر فصلوں کو نقصان، موصلاتی نظام درہم برہم ،تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں کی طرح سکھر اور اسکے دیگر مضافاتی علاقوں میں اچانک آنے والی آندھی و تیز ہوائوں کیساتھ مٹی کے طوفان کے آتے ہی کمزور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے سائن بورڈ بھی اپناوجود قائم نہ رکھنے کی وجہ سے ہوا میں اڑگئے اسی طرح کچے مکانات کی چھتیں بھی ہوائوں کے طوفان کی بھینٹ چڑھ گئیں جبکہ مختلف فصلوں کو بھی شدید نقصان ہوا تیز ہوائوں کیساتھ ہونی بارش کیساتھ شہر کی سڑکیں جل تھر ہوگئیں اور،موسم خوشگوار ہونے پر گرمی کا زور ٹوٹ گیا بارش کے آتے ہی شہر کا موصلاتی نظام مکمل طور پر معطل ہوگیا جبکہ شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز نکاسی نظام نظام مفلوج کی وجہ سے گندے پانی و کیچڑ کی لپٹ میں آگئے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ا?نکھ مچولی کے باعث گھریلوں و کاروباری زندگی متاثر رہی اور سڑکوں پر ٹریفک بھی کم دیکھائی دیا۔