Live Updates

خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ورٹیکل پروگرامز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

بدھ 13 مارچ 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ورٹیکل پروگرامز کا جائزہ لینے کے سلسلے میں بدھ کے روز اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے تمام ورٹیکل پروگرامز کی پرفارمنس اور انیشیٹیوز پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان پروگرامز کے تمام اقدامات پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔

انہوں نے تمام ورٹیکل پروگرامز کی ریویمپنگ کرنے کے لئے جامع منصوبہ وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہر ورٹیکل پروگرام کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ورٹیکل پروگرامز کے مختص کردہ فنڈز ہر صورت میں شفاف طریقے سے خرچ کئے جائیں گے تاکہ مطلوبہ انڈیکیٹرز حاصل کئے جائیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے یہ ہدایات ورٹیکل پروگرامز کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کی ایکٹیویٹی سے متعلق ہر ماہ رپورٹ پیش کی جائے۔خواجہ عمران نزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں قائم ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے جلد دورے کروں گا، پنجاب میں پولیو کا خاتمہ میرا مشن ہے، دور افتادہ ایریاز میں ای پی آئی سنٹرز قائم کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت کو پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور ای پی آئی پروگرام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

قبل ازیں صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر نے محکمہ صحت میں قائم ایف ایم صحت زندگی سٹوڈیو کا دورہ کیا اورلائیو اوربراڈکاسٹنگ پروگرام میں شریک ہوئے اور پیغام ریکارڈ کرایا۔خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ ایف ایم صحت زندگی سٹوڈیو جدید سہولتوں سے آراستہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ایف ایم صحت زندگی سٹوڈیو دیکھنے کے لئے جلد دورہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں اور لئے گئے انیشیٹیوز پر ایف ایم سٹوڈیو میں قومی ہیروز اور معروف فنکار بلاکر عوام کی آگاہی کے لئے پیغامات دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے تمام انیشیٹیوز سے متعلق آگاہی کے لئے سوشل میڈیا سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔ خواجہ عمران نزیر نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی تفویض کردہ ذمہ داریاں کماحقہ انجام دینے میں دن رات ایک کریں گے۔ دورہ کے دوران صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر کو ایف ایم صحت زندگی سٹوڈیو کے غرض و غایت پر ڈائریکٹرمحمد احمر نے بریفنگ دی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات