عوام کو مستفید کرنے کے لیے ادارے کے تمام جاری منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ اس کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ سکیں،سیدناصرحسین شاہ
سولرائزیشن منصوبے کے ذریعے 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے منصوبہ بندی کی رفتار کو تیز کیا جائے،وزیرتوانائی سندھ
بدھ 13 مارچ 2024 23:00
(جاری ہے)
تھر کے کوئلے کو مزید صنعتی استعمال میں لانے کے لیے اسلام کوٹ سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔
سیدناصرحسین شاہ کو بتایا گیا کہ 1845 میگاواٹ بجلی ونڈ پاور پروجیکٹ سے پیدا کی جارہی ہے۔ جبکہ 150 میگاواٹ کے تین سولر پاور پلانٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ عالمی بینک کے تعاون سے 400 میگا واٹ کے تین سولر پاور پروجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے جن سے پیدا ہونے والی بجلی K الیکٹرک کے گرڈ سسٹم میں شامل کی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سرکاری عمارتوں کو سولر سسٹم پر متقل کرنے کا عمل جاری ہے جب کہ اب تک 33 ہسپتالوں میں 21 میگا واٹ بجلی سولر سسٹم کے تحت مہیا کی جا رہی ہے جبکہ 24 سرکاری عمارتوں کو 11 میگا واٹ سولر سے بجلی فراہم کرنے کا کام جاری ہے۔ وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کو مزید بتایا گیا کہ سولر سسٹم کے معیار کو جانچنے کے لیے این ای ڈی اور مہران یونیورسٹی میں جدید لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔ وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور کے مطابق عوام کو سولرائزیشن پروجیکٹ کے ذریعے 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے منصوبہ بندی کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی مصدق احمد خان نے بتایا کہ اس وقت محکمہ توانائی کے 20 ذیلی ادارے کام کر رہے ہیں جبکہ چار اہم منصوبے تھرکول، متبادل توانائی، تیل اور گیس اور الیکٹرک پاور کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔اجلاس میں وزیر توانائی سیدناصرحسین شاہ کے علاوی سیکریٹری توانائی مصدق احمد خان، ڈی جی کول مائنز مشتاق سومرو، ایم ڈی تھرکول انرجی بورڈ ریاض حسین سومرو، ڈائریکٹر متبادل توانائی محفوظ قاضی سمیت محکے کے اعلی افسران بھی شریک تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.