عابد باکسر سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت3 اپریل تک ملتوی

جمعرات 14 مارچ 2024 11:26

عابد باکسر سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت3  اپریل تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سرکاری کلاشنکوف چھیننے اور پولیس حراست سے بھاگنے کے الزام میں درج مقدمے میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دیگر شریک ملزمان کو طلب کرلیا ۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماعت پر سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی طرف سے ان کے وکیل نے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی جسے عدالت نے منظور کرلی جبکہ دیگر ملزمان نے پیش ہوکر اپنی حاضری لگائی۔عدالت نے مزید سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر دیگر شریک ملزمان کو طلب کرلیا۔پولیس مقابلوں سے شہرت پانے والے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے خلاف تھانہ فیصل ٹائون پولیس نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔