دنیا میں وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنی تہذیب و ثقافت اور روایات کو ساتھ لیکر چلتی ہیں،کمشنر ساہیوال ڈویژن

جمعرات 14 مارچ 2024 17:26

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ دنیا میں وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنی تہذیب و ثقافت اور روایات کو ساتھ لیکر چلتی ہیں، تہذیب و ثقافت کو فراموش کرکے ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مختلف ثقافتی تہوار منانے کا مقصد اپنی نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت اور روایات سے روشناس کرانا ہے-ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال آرٹس کونسل میں پنجاب کلچر ڈے کے موقع پرلگائی گئی مصوری نمائش کے دورے کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت میں محبت، بھائی چارے اور خلوص شامل ہے اور دنیا بھر میں پنجابی اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ بعدازاں پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے ساہیوال آرٹس کونسل میں محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق نے کی جبکہ اس موقع پر ڈائیریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز الیاس اکبر سگھلہ، وسیم اکرم جوئیہ بھی موجود تھے۔ پروفیسرمحمد افتخار شفیع، وارث علی، شاکر جتوئی،محمد فاروق اظہر نے مشاعرے میں اپنا کلام سنایا۔\378