انٹرمیڈیٹ حصہ اسلامیات اورحصہ دوم کی تعمیلکس ، کیمسٹری، اردو (لازمی)، باٹنی اورزولوجی کی نئی درسی کتب کے مطابق سالانہ امتحانات برائے 2024 ء اور آئندہ سالوں کیلئے ماڈل پیپرز جاری کر دیئے

جمعرات 14 مارچ 2024 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ حصہ اسلامیات اور حصہ دوم کی تعمیلکس ، کیمسٹری، اردو (لازمی)، باٹنی اور زولوجی کی نئی درسی کتب کے مطابق سالانہ امتحانات برائے 2024 ء اور آئندہ سالوں کیلئے ماڈل پیپرز جاری کر دیئے ہیں جبکہ انٹر میڈیٹ حصہ اول کے باٹنی کے ماڈل پیپر بھی کچھ ترامیم کے ساتھ دوبارہ جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ یہ ماڈل پیپر انٹر بورڈ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں ۔#

متعلقہ عنوان :