نیشنل پارٹی نے جان محمد بلیدی کو سینیٹ کیلئے امیداور نامز د کر دیا

جمعرات 14 مارچ 2024 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) نیشنل پارٹی نے سینٹ آف پاکستان کے لیے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی اور صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے شرکت کی جبکہ دیگر پنجاب کے صوبائی صدر ملک ایوب اور سندھ کے صوبائی صدر تاج مری نے آن لائن شرکت کی۔

پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی کے حق میں رائے دیتے ہوئے سینٹ آف پاکستان کے انتخابات میں انھیں نیشنل پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا۔ نیشنل پارٹی کی جانب سے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی میںسینیٹ نیشنل پارٹی کے امیدوار ہونگے۔