Live Updates

پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کا بجٹ نہ پیش کرنے کا فیصلہ

آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری ،آج 6 آرڈیننس پیش کئے جائیں گے،پنجاب کا بجٹ 18 مارچ کو ایوان میں پیش کیا جائے گا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 15 مارچ 2024 11:41

پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کا بجٹ نہ پیش کرنے کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ2024 ء) پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومت نے بجٹ نہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا،پنجاب اسمبلی میںآج 6 آرڈیننس پیش کئے جائیں گے۔پنجاب کا بجٹ 18 مارچ کو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔آج ہونے والے اجلاس میں دی پنجاب ایگریکلچر مارکٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی پیش کیا جائے گاجبکہ دی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2023 آج کے اجلاس کے ایجنڈے پر رکھا گیا ہے اس کے علاوہ پنجاب پرائس کنٹرول اشیائے ضروریہ آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا جبکہ پنجاب اسمبلی رولز 1997 کے آرڈیننس میں توسیع بھی آج کے اجلاس کا ایجنڈا ہے۔

دی پنجاب سول سرونٹس ترمیمی آرڈننس 2023، دی پولیس آرڈر ترمیمی آرڈیننس 2023 پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے ۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اجلاس طلب کیا تھا۔جلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کریں گے۔گورنر پنجاب نے اجلاس حکومت پنجاب کی سمری پر طلب کیا ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے قلیل مدتی بجٹ لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ خزانہ کو منی بجٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کیں تھیں۔ پنجاب حکومت کا رواں ماہ کا بجٹ 31 مارچ کو مکمل ہو جائے گا۔ منی بجٹ کی پنجاب اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔ منی بجٹ کیلئے خصوصی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد وزیر خزانہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات