اسلام آباد ہائیکورٹ،الیکشن کمیشن اور آر او کی جانب سے فارم 45 سمیت دیگردستاویزات کی نقول فراہم نہ کرنے کے خلاف کیس میں فریقین سے منگل تک جواب طلب

جمعہ 15 مارچ 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے الیکشن کمیشن اور آر او کی جانب سے فارم 45 سمیت دیگردستاویزات کی نقول فراہم نہ کرنے کے خلاف کیس میں فریقین سے منگل تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز این اے 48 سے پی ٹی آئی امیدوار سید علی بخاری کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے دوران سماعت فریقین کو منگل کے لیے نوٹس جاری کر دیا، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن ہوئے مہینے سے زائد وقت ہوچکا تاحال مصدقہ دستاویزات فراہم نہ کی گئیں وکیل درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن اور آر او کو مصدقہ نقول کی فراہمی کی ہدایات جاری کرے عدالت نے فریقین کو منگل تک نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔