بلوچستان میں مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، مولانا محمد شفیق دولتزئی

ہفتہ 16 مارچ 2024 23:06

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولتزئی نے کہا ہے کہ میر سرفراز بگٹی کو بھاری اکثریت سے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں سینئر تجربہ کار سیاستدان ہیں بلوچستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جن میں سرفہرست لاپتہ افراد کی بازیابی اور صوبہ میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار اد اکریں گے کیونکہ کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہر طرف امن کا دور دورہ ہے دشمن ممالک پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں بلوچستان کے پشتون ، بلوچ قبائل سمیت تمام اقوام کا با اختیار جرگہ تشکیل دیکر خان آف قلات، براہمدغ بگٹی اور دیگر اہم لیڈروں کی وطن واپسی کیلئے موثر اقدامات کرکے تمام مسائل کو گفت و شنید سے حل کیا جائے ۔