آسٹریلوی وزیر خارجہ نے اپنی دوست سے شادی کرلی

شادی کی تقریب میں وزیراعظم اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت

اتوار 17 مارچ 2024 15:55

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وانگ نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ پینی وانگ اور ان کی ساتھی سوفی الاچے کے درمیان تقریبا 20 سال سے دوستی قائم ہے اور دونوں ساتھ بھی رہ رہے تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ میں ہونے والی شادی کی تقریب میں وزیراعظم اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔آسٹریلیا میں 2017 میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔