سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی

اتوار 17 مارچ 2024 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ مدت 18 مارچ کو پوری کرکے ریٹائر ہورہے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ائیر چیف کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالہ سے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی۔صدرِ مملکت ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کریں گے۔