ح*ایمنسٹی انٹرنیشنل کا سماجی رابطے کی سائٹ’’ایکس‘‘ کی بحالی کا مطالبہ

اتوار 17 مارچ 2024 17:50

ڑ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت سے سماجی رابطے کی سائٹ’’ایکس‘‘ کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کو فوری بحال کریں،ایکس کی بندش مختلف سیاسی جماعتوں کی رائے کو دبانے کی کوشش ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کی بندش آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان بھر میں 17فروی سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کی سروس بند ہے۔