Live Updates

ماڈل رمضان بازار پیپلز کالونی سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی خریداری کا مرکز بن گیا

اتوار 17 مارچ 2024 19:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) ماڈل رمضان بازار پیپلز کالونی سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی خریداری کا مرکز بن گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صارفین کو اوپن مارکیٹ سے 40 فی صد کم پر اشیاء خور ونوش کی فراہمی جاری ہے، کمشنر نوید حیدر شیرازی, تفصیل کے مطابق مقامی آڑھتیوں کی جانب سے خصوصی رعایتی سٹال پر آلو، پیاز، ٹماٹر اور دیگر اشیا 40 فی صد کم نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں، روزانہ ہزاروں صارفین سستی سبزیاں اور پھل خریدنے کے لیے ماڈل بازار کا رخ کر رہےہیں, کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ پر بازار سے 25فیصد تک کم قیمت پر سبزیاں اور پھل شہریوں کو فراہم کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس سےخریداری کے لیے آنے والے صارفین کا اشیا کے معیار اور عام مارکیٹ سے نرخ کم ہونے سے اطمینان کا اظہار پایا جا رہا ہے, رمضان المبارک میں خاطر خواہ ریلیف کی فراہمی پرخریداروں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے, مینجر ماڈل رمضان بازار عادل سجاد نے بتایا کہ روزانہ 70ہزار کے قریب شہری خریداری کی غرض سے ماڈل رمضان بازار کا وزٹ کرتے ہیں. کمشنر نوید حیدر شیرازی کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر عوام کے لیے آلو 36روپے، پیاز226، ٹماٹر 75، کدو113, لہسن416،لیموں 58روپے کلوگرام فروخت ہورہے ہیں۔

جبکہ کیلا فی درجن 139روپے،سیب 236،کھجور368، امرود159, خربوزہ 146، دال چنا 173اور بیسن176فی کلوگرام خرید سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ10کلو گرام آٹا کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1399روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ کریانہ سہولت سٹالز میں چاول سپر باسمتی نیا 255روپے اور پرانا 265روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دال چنا سپریم اوپن مارکیٹ میں 250اور باریک 230جبکہ فئیر پرائس شاپ پر دال چنا 173روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہی ہے۔

جبکہ دال مسور موٹی 288روپے، دال ماش دھلی (چمن) 510روپے،دال ماش بغیر دھلی (برما)470روپے میں فروخت ہوگی۔ دال مونگ کوری دھلی 280روپے،چنا سفید موٹا لوکل 290روپے، چنا سفید باریک لوکل 268روپے اور سیاہ چنا موٹا 240 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہے ہیں۔ کمشنر نے بتایا کہ رمضان بازار میں بیسن245روپے، سوجی، میدہ153روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔ اس وجہ سے شہری بڑی تعداد میں ماڈل رمضان بازار سے اشیاء خورونوش خرید کر مستفید ہو رہے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات