کراچی، ڈاکس تھانے کے اہلکار ہی منشیات فروشی میں ملوث نکلے، ویڈیو وائرل

اہلکاروں کی شناخت بادشاہ خٹک اور طارق عزیز کے ناموں سے کی گئی ہے جو تھانہ ڈاکس میں تعینات ہیں

اتوار 17 مارچ 2024 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) کراچی میں ڈاکس تھانے کے اہلکار ہی منشیات فروشی میں ملوث نکلے، اہلکاروں کی منشیات فروشوں سے رقم لینے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

(جاری ہے)

فوٹیج سامنے آنے کے بعد ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم رائو نے واقعے کا نوٹس لیا اور دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے ایس ایس پی آفس میں کلوز کردیا گیا۔اہلکاروں کی شناخت بادشاہ خٹک اور طارق عزیز کے ناموں سے کی گئی ہے جو تھانہ ڈاکس میں تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :