پ* کھانے کے معیار پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی، آغا فخر الدین

:رمضان شریف، غیر معیاری خوراک اور دیگر اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی

اتوار 17 مارچ 2024 21:30

ب*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا فخرالدین نے گزشتہ روز حیدرآباد پریس کلب میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ فدا حسین کھوسو کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ کھانے کے معیار پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی، انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں۔

(جاری ہے)

رمضان شریف، غیر معیاری خوراک اور دیگر اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 50 سے زائد غیر معیاری دودھ، تیل اور دیگر اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور 3 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا جا چکا ہے، ہم ایک ٹریننگ سکول قائم کر رہے ہیں۔

تربیت فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی سندھ یونیورسٹی اور ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی میں ٹیسٹنگ لیب قائم کر رہی ہے جہاں دودھ، تیل اور دیگر مصنوعات کو سرکاری اور غیر سرکاری طور پر ٹیسٹ کیا جائے گا۔