سیالکوٹ سے متعدد ارکا ن صوبائی اسمبلی اور دیگر سیاسی شخصیات کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کومبارکباد

پیر 18 مارچ 2024 13:58

سیالکوٹ سے متعدد  ارکا ن صوبائی اسمبلی اور دیگر سیاسی شخصیات کی  وزیر ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) سیالکوٹ سے صوبائی اسمبلی کے متعدد ارکان،دیگر سیاسی رہنمائوں اور ممتاز شخصیات نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے ۔ مبارکباد دینے والوں میں سابق چیئرمین یونین کونسل اسلام آباد فرخ حفیظ بٹ، روحیل بٹ، حسن شیر، نصیر سعید مغل، سابق چیرمین حاجی شیخ عبدالقدیر، چوہدری عبد الرزاق اور چوہدری علی اکبر المعروف ڈی سی سمیت دیگر لوگ شامل تھے ۔

انہوں نے خواجہ آصف کو گلدستے پیش کئے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی گلناز شجاعت پاشا، ضلعی سیکرٹری جنرل شجاعت علی پاشا، رکن صوبائی اسمبلی رانا عارف ہرناہ، سابق اقلیتی ایم پی اے زوالفقار غوری و دیگر بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔ واضح رہے کہ خواجہ آصف اس سے قبل وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وفاقی وزیر پانی و بجلی، وفاقی وزیر پٹرولیم، وفاقی وزیر سپورٹس، چیئرمین نجکاری کمیشن رہ چکے ہیں اور اب پھر وزیر دفاع، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اور وفاقی وزیر ایوی ایشن بن کر عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔