کسانوں کو درپیش زرعی پانی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے جماعت اسلامی کا دھرنا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 18 مارچ 2024 16:50

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2024ء ) کسانوں کو درپیش زرعی پانی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے جماعت اسلامی کا دھرنا، سینکڑوں کسانوں کی شرکت، ایس ای محکمہ انہار کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی اریگیشن آفس میں جماعت اسلامی نے کسانوں کے ہمراہ محکمہ انہار کیمپکمیں کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جس کی قیادت مرکزی رہنما جماعت اسلامی ارسلان خان خاکوانی نے کی احتجاجی دھرنے میں کسانوں کی بڑی تعداد شریک تھی، ایس ای محکمہ انہار منیر عباسی سے احتجاجی رہنماوں کے مذاکرات کامیاب، ایس ای محکمہ کی جانب سے کسانوں کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی انکا کہنا تھا کہ محکمہ انہار 15اپریل تک کسانوں کو موگہ جات کے سائز کی تفصیل دے گا، کسی بھی افسر یا اہلکار کو موگہ جات کے سائز تبدیل کرنے کی اجازت نہیں، محکمہ انہار کا افسر یا اہلکار رشوت طلب کرے تو کسان میرے پاس آئیں، رشوت طلب کرنے والے افسر اور اہلکار کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کرونگا، احتجاجی دھرنے کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی، مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان ارسلان خاں خاکوانی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس ای محکمہ انہار کی یقین دہانی کے باوجود مسائل حل نہ ہوئے تو پھر مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے۔