پنجاب یونیورسٹی نے سات سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پیر 18 مارچ 2024 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) پنجاب یونیورسٹی نے ثوبیہ مشتاق دخترمشتاق علی کوباٹنی،سونیا حنیف دخترمحمد حنیف کوریاضی ، سربلند ولد سرفراز خان کوانٹرنیشنل ریلیشنز ،عائشہ خان دختر خالد محمود خان کو ریاضی ،شاہزیب خورشید ولد خورشید علی کوکامرس ،ثناء صفدر دختر سلطان صفدر کو زوالوجی اوربشریٰ محمود دختر محمود احمد مودی کوسوشیالوجی کے مضمون میں ، مقالہ جات کی تکمیل کے بعد ،پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔