یونیورسٹی نی36ہزارطلبہ میں 12کروڑ سکالر شپس تقسیم کیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود

پیر 18 مارچ 2024 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہاہے کہ یونیورسٹی نی36ہزار640 طلباء میں 12کروڑ 50لاکھ روپے سکالر شپس اور فیسوں میں رعایت کی مد میں تقسیم کئے ہیںانہوں نے کہاکہ ذہین اور مستحق طلبہ کو سکالرشپس اور فیس میں رعایت فراہم کرنے کی مد میں گذشتہ سال 12کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئے تھے اِن خیالات کا اظہار انہوںنے فائنل ایئر پراجیکٹ گرانٹ اور میرٹ سکالرشپس جیتنے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی جانب سے مختص گرانٹ سے بلوچستان، قبائلی اضلاع اور گلگت بلتستان کے عوام کو میٹرک کی مفت تعلیم فراہم کرنے اور ذہین طلبہ کو میرٹ سکالرشپس دینے کے لئے فنڈ کی کوئی قید نہیں ہے انہوں نے کہاکہ 80فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو میرٹ سکالرشپ کے تحت انہیں ان کی سمسٹر کی پوری فیس واپس کی جائے گی انہوں نے کہاکہ 15مختلف ڈپارٹمنٹس کے 129طلبہ نے سمسٹر خزاں 2023 میں 80فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرکے میرٹ سکالرشپس جیتی ہیں جبکہ فائنل ائیر پراجیکٹ گرا نٹ کے لئے تین ڈپارٹمنٹس کے 13طلبہ منتخب ہو ئے ہیں واضح رہے کہ یونیورسٹی پالیسی کے تحت 80فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ سکالرشپس کے حصول کے لئے بروقت اپلائی لازمی کریں گے بصورت دیگر یونیورسٹی ذمہ دار نہیں ہوگی ڈاکٹر ناصر محمود نے مزید کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے محنت ضروری ہے، کامیابی محنت کے بغیر حاصل نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

سکالرشپس جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے، ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ میرٹ سکالرشپس کا مقصد ٹیلنٹ کوبڑھانا اور مستحق طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے میں مدد دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکالرشپس حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز کو دیکھ کر باقی طلبہ بھی ٹیلنٹ کی اس دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کریں گے۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ سکالرشپس جیتنے والوں کے لئے آگے بڑھنے کے راستے کھلے ہیں، ان کے لئے دنیا میں وسیع مواقع ہیںانہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے باقی طلبہ کو بھی سکالرشپس جیتنے والے طلبہ جیسی صلاحیتیں دی ہیں فرق صرف محنت کا ہے اگر باقی طلبہ بھی محنت کریں تو وہ بھی یہ مقام حاصل کرسکتے ہیں تقریب میں وائس چانسلر نے کامیاب طلبہ میں سکالرشپس اور گرانٹ کی رقوم کے چیک تقسیم کئے تقریب کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسز نے کیا تھا تقریب سے فیکلٹی آف سائنسز کی ڈین، پروفیسر ڈاکٹر ہاجرہ احمد، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز، سید غلام کاظم علی نے بھی خطاب کیا اور سکالرشپس حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دی۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان