آئیسکو نے (کل) بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

پیر 18 مارچ 2024 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل)منگل کے روز لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاہے۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 19 مارچ کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،کامسٹ،چٹھہ بختاور،پارک انکلیو،لہتراڑ، سکیمII، کنڈراجگان، ترامڑی، آئی ایس آئی، پی ایچ اے ون اور پی ایچ اے ٹو ،کری روڈ،سی ایم پاک زونگ،آئیسولیشن ہسپتال،رہاڑہ،جی اوآر،سوہدرن روڈ،غوری گارڈن،کھنہ ایسٹ،شریف آباد،برما،کھنہ ڈاک،وحید آباد فیڈرز،اٹک سرکل،وحدت کالونی فیڈر،راولپنڈی سٹی سرکل،کیانی روڈ،پیپلز کالونی،I-14/2&3،لکھو روڈ،گلزار قائد،کٹاریاں،بنی،کھنہ۔

(جاری ہے)

II،النور فیڈرز،صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک ،راولپنڈی سٹی سرکل،نیسٹ روڈ فیڈر ،چکوال سرکل،موگلہ،بلال آباد،کلر کہار فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔