بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط، پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد بھی دی

پیر 18 مارچ 2024 22:54

بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط، پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) بل اینڈ میلنڈا گیٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد بھی دی۔انہوں نے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔بل گیٹس نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان 2024 کے اختتام تک پولیو سے پاک ہوجائیگا۔بل گیٹس نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ آپ اس معاملے پر فون پر مجھ سے بات کریں تو آپ کا شکر گزار رہوں گا۔