جامعہ پشاور کے بعد زرعی یونیورسٹی بھی مالی بحران کا شکا ر ہو گئی

پیر 18 مارچ 2024 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) جامعہ پشاور کے بعد زرعی یونیورسٹی بھی مالی بحران کا شکا ر ہو گئی ۔ یونیورسٹی زرائع کے مطابق فروری اور مارچ کی مہینے کی تنخواہوں کے لیے فنڈز نہیں۔پشاور کی زرعی یونیورسٹی بھی مالی بحران کا شکار ہو گئی ۔یونیورسٹی زرائع کے مطابق زرعی یونیورسٹی ملازمین ماہ فروری کی تنخواہوں سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

فروری اور مارچ کی مہینے کی تنخواہوں کے لیے فنڈز نہیں ۔ملازمین کو گزشتہ اور رواں ماہ کی تنخواہیں دینے کے لیے 40 کروڑ فنڈ درکار ہے۔۔ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہیں ۔جامعات کی بجٹ میں کمی لائی گئی ہے ۔ تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے باعث بھی یونیورسٹی کو مالی مشکلات کا سامنا ہیں ۔ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے صوبائی حکومت سے فنڈ کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :