چیمپنز ٹرافی کی پوری تیاری مکمل ہے، امید ہے ٹرافی پاکستان میں ہوگی، محسن نقوی
پیر 18 مارچ 2024 23:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے ہرممکن کام کرنے کی کوشش کریں گے، میں ایک ساتھ دونوں عہدے رکھنے کیلئے تیار ہوں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایک ہفتے میں غیرملکی کوچ کا معاملہ حل ہوجاے گا، پچھلے سال ہم نے 2700 ڈومیسٹک میچز کروائے تھے، ہمارا ٹارگیٹ ہے اگلے سیزن میں9 ہزار میچ کروایں گے۔
محسن نقوی نے غیر ملکی کوچ کے حوالے سے کہا کہ میں ابھی کسی کا نام نہیں لوں گا کیونکہ اتنی باتیں چلتی ہے اس سے انٹرنیشنل لوگ چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ پیسے جمع کرکے بینک میں ڈالتے تھے، اب وہ پیسے کرکٹ کے اوپر لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس جادو کا چراغ نہیں ہے ٹیم کی محنت نظر آنی چاہیے، ہاریں بھی تو عزت سے ہاریں، میچز کروانا صرف مقصد نہیں ہمیں لڑکوں کو آگے لانا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کپتان کی تعیناتی سلیکشن کمیٹی کرے گی، سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیاں لائوں گا، سلیکشن کمیٹی کو بااختیار کریں گے اور وہی جوابدہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے شاہ سے میری ملاقات ہوئی اور کافی اچھی بات ہوئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں 4,5 وکٹیں تیار کر رہے ہیں جس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی پچز ہونگی،اسٹیڈیم اسٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے، یہ ہمارا آپ سے وعدہ ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ویمن کرکٹ لیگ پر کام شروع ہوگیاہے، فینز انگیجمینٹ پر سیکیورٹی کی وجہ سے کام نہیں ہوپاتا، میں چاہتا ہوں فینز ایکشن سے قریب ہوں۔ محسن نقوی نے کہا کہ حارث رئوف اچھا کھلاڑی ہے لیکن ٹیم کی ترجیح پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، جو ملک سے نہیں کھیلے گا اس کے لیے یہی پالیسی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.