?خاران میں ایک شخص قتل کردیاگیا

منگل 19 مارچ 2024 07:10

ٌ خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) خاران میں گزشتہ رات رحمت اللہ ولد عبداللہ سیاپاد کو ان کے گھر پر قتل کردیا گیا ذرائع کے مطابق رات گئے رحمت اللہ سیاپاد کی لاش گھر میں پڑا دیکھا گیا تھا جس کو چاکو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کے گردن پر چار چاکووں کے وار کا نشان موجود تھا جبکہ رحمت اللہ کئی وقت سے جیکب اباد سے آ کر خاران کرایہ کے گھر میں رہائش پذیر تھے تاہم قتل کرنے کے وجوہات معلوم نہ ہو سکے ہسپتال ذرائع کے مطابق رحمت اللہ نامی شخص نے اپنے گلے کو تیز دھار آلے سے کاٹ کر خود کشی کر لیا ہے آخری اطلاعات تک معلوم نہ ہو سکا کہ قتل تھا یا خود کشی خاران پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہا ہے۔