سعودی عرب ، مکہ رنگ روڈ پر حادثہ، ام القری یونیورسٹی کی دو طالبات ہلاک

منگل 19 مارچ 2024 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے رنگ روڈ 4 پر ٹریفک حادثے میں ام القری یونیورسٹی کی 2طالبات ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق جس بس کو حادثہ پیش آیا اس میں ام القری یونیورسٹی الزاہر برانچ کی طالبات سوار تھیں۔ بس طالبات کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی کمپنی کی تھی۔ متعلقہ اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی جس کے بعد ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔