علامہ اقبال ایکسپریس کے نیچے آکر نوجوان جاں بحق ہو گیا

منگل 19 مارچ 2024 13:05

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) علامہ اقبال ایکسپریس کے نیچے آکر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ سے براستہ نارووال کراچی جانے والے علامہ اقبال ایکسپریس کلاس گورایہ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اچانک اس کی زد میں آکراڈا بستان کا رہائشی 27 سالہ نوجوان نور محمد ولد شبیر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا ۔