سعودی قیادت کی روسی صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پرمبارکباد

منگل 19 مارچ 2024 13:41

سعودی قیادت کی روسی صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پرمبارکباد
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو نئی صدارتی مدت کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے روسی صدر، روس کے دوست عوام کیلیے مزید ترقی، کامیابی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات کی تعریف کی جسے تمام شعبوں میں مضبوط بنانا اور ترقی دینا چاہتے ہیں۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی روسی صدر کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے روسی صدر اور روس کے دوست عوام کی کامیابی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔