پی ایس ایل ، کئی مقامی اورغیر ملکی کرکٹرزبری طرح ناکام ہوئے

منگل 19 مارچ 2024 16:15

پی ایس ایل ، کئی مقامی اورغیر ملکی کرکٹرزبری طرح ناکام ہوئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ رہی تاہم ٹورنامنٹ میں کئی مقامی اور غیر ملکی کرکٹرز بری طرح ناکام ہوئے۔ٹاپ فائیو کرکٹرز! جو ایونٹ میں کوئی خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز کا رواں پی ایس ایل سیزن نہایتی مایوس کن رہا، انہوں نے 14.8 کی اوسط کے ساتھ 124 کے اسٹرائیک ریٹ سے محض 148 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود بھی ان کرکٹرز میں شامل ہیں جو ٹورنامنٹ میں اپنی فارم حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے، انہوں نے 10 اننگز میں 15.8 کی اوسط اور 105 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ محض 158 رنز بنائے۔فہرست میں اگلا نمبر پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا ہے جو اپنے ٹیلنٹ کا فائدہ اٴْٹھانے میں ناکام رہے، انہوں نے 10 اننگز میں 15.7 کی اوسط اور 132 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ مجموعی طور پر 142 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

راوں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹررز کی جانب سے کپتانی کے فرائض نبھانے والے ریلی روسو بھی کسی میچ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، بائیں ہاتھ کے بیٹر نے 10 اننگز میں 16.4 کی اوسط اور 107 اسٹرائیک ریٹ سے 148 رنز بنائے۔سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کا ٹائٹل جیتنے والے سرفراز احمد کی کارکرگی میں غیرتسلی بخش رہی، انہوں نے رواں سیزن میں 5 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں 5.5 کی اوسط سے محض 22 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد نواز نے 8 میچز کھیلے اور 6 اننگز میں بیٹنگ کی تاہم وہ تین ہندسوں کو چھونے میں ناکام رہے، انہوں نے ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 88 رنز بنائے جبکہ محض 2 ہی وکٹیں حاصل کرسکے۔