وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع بہاولنگر میں بھی نگہبان رمضان پیکج حقداروں کی دہلیز تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 19 مارچ 2024 15:46

بہاولنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2024ء ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع بہاولنگر میں بھی نگہبان رمضان پیکج حقداروں کی دہلیز تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات آج ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہا "نگہبان رمضان پیکج" کے تحت فوڈ ہیمپرز کی تقسیم کا خودجائزہ لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے"نگہبان رمضان پیکج" کے تحت ضلع بھر میں ہزارسے زائد غریب اور مستحق گھرانوں میں فوڈ ہیمپرز ان کی دہلیز پر مفت پہنچائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ضلع بھر میں یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تقسیم کررہے ہیں۔