آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب

منگل 19 مارچ 2024 17:17

آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) احتساب عدالت نے صدرِ آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔ منگل کو جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران نیب نے رپورٹ دینے کے لیے مہلت طلب کر لی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے شاملِ تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی، انہیں شاملِ تفتیش کر لیا گیا تھا، اب ہمارے تفتیشی افسر دستیاب نہیں ہیں، تفتیش کی روشنی میں رپورٹ دیں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں، عدالت آئندہ سماعت تک کا وقت دے، رپورٹ جمع کروا دیں گے۔

جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔