سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی

منگل 19 مارچ 2024 17:18

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی ۔منگل کو عدالت عظمیٰ نے کہاکہ سپریم کورٹ کا سات رکنی بنچ قرار دے چکا ازخودنوٹس میں نااہلی نہیں ہوسکتی، ثمینہ خاور حیات کا کیس بھی لارجر بنچ کے فیصلے کے تناظر میں ہی دیکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

وکیل درخوراست گزار نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس میں منتخب رکن اسمبلی کو نااہل کیا۔ طارق محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا نااہلی پر مبنی حکم نامہ غلط ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا الیکشن کمیشن کو نااہلی ختم کرنے پر اعتراض ہی ۔ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہاکہ نااہلی ختم کرنے پر اعتراض نہیں، نااہلی کی مدت ویسے بھی پانچ سال ہوچکی ہے جو گزر چکے۔سپریم کورٹ نے 25 جولائی 2013 کو ثمینہ خاور حیات کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا تھا ،ثمینہ خاور حیات ق لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی تھیں۔