Live Updates

پچھلی حکومت میں صحت کارڈ کو سیاست کارڈ کی طرح استعمال کیا اور بڑی کرپشن کی گئی

موجودہ حکومت صحت کارڈ سے کرپشن ختم کرکے شفافیت لائے گی، پنجاب کا بجٹ تینوں صوبوں سے سرپلس نظرآئے گا، بجٹ میں تنخواہوں اور پینشن پر کوئی کٹ نہیں لگایا جائےگا، وزیرخزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 مارچ 2024 20:50

پچھلی حکومت میں صحت کارڈ کو سیاست کارڈ کی طرح استعمال کیا اور بڑی کرپشن ..
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 مارچ 2024ء) وزیرخزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت میں صحت کارڈ کو سیاست کارڈ کی طرح استعمال کیا اور بڑی کرپشن کی گئی، موجودہ حکومت صحت کارڈ سے کرپشن ختم کرکے شفافیت لائے گی، پنجاب کا بجٹ تینوں صوبوں سے سرپلس نظرآئے گا، بجٹ میں تنخواہوں اور پینشن پر کوئی کٹ نہیں لگایا جائےگا۔

آئندہ تین ماہ کے بجٹ میں 299ارب روپے ترقیاتی مقاصد کے لیے مختلف کئے گئے ہیں جن میں سے 15 فیصد روڈز کے لیے مختص ہیں ۔ پنجاب کا بجٹ تینوں صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سرپلس ہے۔ "رمضان نگہبان" کی شکل میں پنجاب کے غریب عوام کے لیے تاریخ کا سب سے بہترین  پیکج متعارف کروایا۔ ریاست مدینہ کی طرز پر مستحقین  کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

مستقبل میں بھی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کریں کرتے ہوئے ایسے ہی اقدامات متعارف کروائے جائیں گے۔ پچھلی حکومت نے صحت کارڈ کو سیاست کارڈ کی طرح استعمال کیا۔ ریلیف کے نام پر بڑی کرپشن کی گئی۔ موجودہ حکومت صحت کارڈسے کرپشن کو ختم کر کے شفاف سہولت مہیا کرے گی۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے آج ایوان وزیر اعلی 90 شاہراہ قائد اعظم پر پوسٹ بجٹ پریس بریفننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت جب آتی ہے تو بجٹ پیش کرتی ہے، پنجاب تمام صوبوں سے آگے نظر آئے گا، لوگوں کو مشکلات سے نکال کر پنجاب کو خوشحال صوبہ بنانا ہے، پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز پورے سال کا بجٹ پیش کیا گیا، 8 ماہ کا بجٹ نگران سیٹ اپ نے دیا تھا جو آرٹیکل 120 کے تحت تھا۔

نئی حکومت کا حقیقی بجٹ بجٹ 2024-25ہو گا جو معمول کے مطابق جون میں پیش کیا جائے گا۔ ماضی کی طرح اس بار بھی ہماری بنیادی ترجیحات تعلیم ،صحت اور زراعت ہوں گی۔ اس کے علاؤہ آ ئی ٹی اور انوائرمنٹ کے شعبہ میں خصوصی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ پنجاب میں ڈیجیٹل صوبے  کی بنیاد رکھ دی گئی ہے لاہور کو ڈیجیٹل سٹی بنا رہے ہیں آ ئند ہ پانچ سالوں میں پانچ شہروں کو ڈیجٹلائز کر دیا جائے گا۔

زرعی شعبہ میں نئے رجحانات متعارف کروائے جائیں گے ۔ کسانوں کو سولر پینل مہیا کیے جائیں گے ۔صوبے سے سموگ کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہیلتھ کارڈ وزیر اعظم نواز شریف کا منصوبہ تھا انہیں کے ویژن کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔ کارڈ سے تمام مستحقین مستفید ہوں گے بجٹ میں ہیلتھ کارڈ کے لیے 45 بلین روپے رکھے گئے ہیں ۔ تعلیم اور صحت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے ۔

تعلیم کے بجٹ میں مجموعی طور پر 22.63 فیصد اضافے کے ساتھ  595.084 روپے رکھے گئے ہیں جبکہ ہیلتھ کے شعبہ کے لیے 473.625 ارب روپے مختص کیا گیا ہے ۔ زرعی شعبہ کے لیے 79.121 ارب روپے  اور انوائرمنٹ پروٹیکشن کے لیے 6.487 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ زراعت کے بجٹ میں مجموعی طور پر 48.74 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے مالی سال کے آ ئند ہ تین ماہ  کے بجٹ پر بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجٹ میں اپریل ، مئی اور جون میں جاری اخراجات کا تخمینہ 461.23 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔

پچھلے تمام دورانیےمیں کرنٹ بجٹ کو پوری طرح سے کنٹرول میں رکھا گیا ہے۔ جہاں تک تعلق تنخواہوں اور پینشن کا ہے تو ان پر کوئی کٹ نہیں لگایا جا سکتا۔ آ ئند ہ تین ماہ کے بجٹ میں تنخواہوں کے لیے 153.65 ارب روپے اور پینشنز کے لیے 108.72 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات