شاداب خان پی ایس ایل 9 کی ٹیم کے کپتان مقرر
ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3، پشاور زلمی کے 2 اور کراچی کنگز کاایک کھلاڑی شامل
بدھ 20 مارچ 2024 16:42
(جاری ہے)
25 سالہ شاداب کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تیسرا ٹائٹل جیتا ہے، ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا، جس میں 12 میچوں میں 305 رنز اور 14 وکٹیں شامل تھیں۔
شاداب کے ساتھ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو کھلاڑی عماد وسیم اور نسیم شاہ نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ عماد وسیم نے پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں یونائیٹڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور فائنل میں ان کے چار اوورز میں 23 رنز کے عوض پانچ وکٹیں، 17 گیندوں پر ناقابل شکست 19 رنز کی بدولت ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کندھے کی انجری سے واپس آنے والے 21 سالہ نسیم شاہ یونائیٹڈ کی کامیابی میں ایک اور اہم کردار تھے، دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے 7.56 کی اکانومی ریٹ سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔ملتان سلطانز جس نے پیر کی رات2021، 22 اور 23 کے بعد 2024 کے پی ایس ایل ایڈیشن میں لگاتار اپنا چوتھا فائنل کھیلا اس کے تین غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 5 کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔پی ایس ایل ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ملتان سلطان کی جانب سے 164.12 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے دو سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کے ساتھ 430 رنز اسکور کرنے والے عثمان خان، 8.42 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 6 وکٹیں حاصل کرنے والے کرس جارڈن اور 7.46 اکانومی ریٹ کے ساتھ 15 وکٹیں حاصل کرنے والے ڈیوڈ وِلی کو شامل کیا گیا ہے۔ملتان سلطان کے مقامی کھلاڑی میں سے اسامہ میر اور افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اسامہ میر 12 میچوں میں 24 وکٹوں کے ساتھ بولنگ چارٹ میں سرفہرست ہیں، اوران کی بہترین بولنگ پرفارمنس ایک میچ میں 40 رنز کے عوض چھ وکٹیں ہیں جبکہ افتخار احمد نے ٹورنامنٹ میں دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 259 رنز بنائے، ٹیم کیلئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 12 ویں کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ٹیم میں کراچی کنگز کے ایمرجنگ کیٹیگری کے کھلاڑی عرفان خان بھی شامل ہیں جنہوں نے 140.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے 171 رنز بنائے اور 8 کیچ بھی پکڑے۔پشاور زلمی کی اوپننگ جوڑی بابراعظم اور صائم ایوب نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی، دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بابراعظم 11 میچوں میں 56.9 کی اوسط اور 142.6 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 569 رنز کے ساتھ بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست ہیں، انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ 22 سالہ صائم نے 11 میچوں میں 157.53 کے اسٹرائیک ریٹ سے 345 رنز بنائے، انہوں نے 8 وکٹیں بھی حاصل کیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.