دیرپائین میں بارش سے متاثرہ گھروں کے مالکان کو قدرتی آفات کی مد میں معاوضہ دےدیا گیا

بدھ 20 مارچ 2024 17:05

دیرلوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام کے احکامات کی روشنی میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے جانب سے دیر پائین میں بارش سے متاثرہ گھروں کے مالکان کو قدرتی آفات کی مد میں معاوضہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس) طارق حسین نے ایڈوکیٹ جناب جاوید اختر اور اسد خان کے ہمراہ دوسرے مرحلے میں باقی 50 متاثرہ خاندانوں کومعاوضے کے چیک دئیے ۔ متاثرہ افراد کے خاندانوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔