پیپلز پارٹی دو صوبوں کے بعد سینیٹ میں بھی چیئرمین شپ حاصل کرلے گی،شہنیلہ خانزادہ

بدھ 20 مارچ 2024 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) سینئر رہنما پی پی پی و چیئرپرسن AITشہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دو صوبوں کے بعد سینیٹ میں بھی چیئرمین شپ حاصل کرلے گی۔ پیپلز پارٹی وزارتیں نہ لے کر بھی حکومت کو درست سمت میں لیجانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صدارت کے بعد بین الاقومی اسٹیک ہولڈرز بھی مطمئن ہیں ۔

ملک میں بھی استحکام آیا ہے۔ افواج پاکستان ہمارا جنون اور فخر ہیں۔ شہنیلہ خانزادہ نے مذید کہا کہ ملک کے لئے کام کرنے والے سرخرو اور ملک دشمنی کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔ پی ٹی آئی کا مطلب پاکستان ٹیررز انسٹی ٹیوشن بن گئی ہے۔ مفاہمت کا راستہ بہتر ہے۔ افواج پاکستان ہمارا غرور ہیں انکے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے لئے سدھرنے کے موقع ہیں صدر زرداری جیسی مفاہمت پسند شخصیت کا فائدہ اٹھائیں اگر منفی سیاست بند نہ کی تو داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں ۔

ہمیں جیالا ہونے پر فخر ہے۔ مراد علی شاہ ، سرفرازبگٹی اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ صدر زرداری ملک کی ترقی کا ایندھن ہیں۔ شہباز شریف اشرافیہ کو سبسڈی بند کرکے وہ رقوم ملک میں مہنگائی کے خاتمے پر خرچ کریں۔ پیپلز پارٹی کو نظر انداز کرکے یا مشاورت کئے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ کراچی میں پارٹی کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں۔ کراچی سے اب پی پی پی کا مینڈیٹ نہیں چرایا جاسکے گا۔