دوبارہ گنتی کے خلاف دائر درخواستوں پرالیکشن کمیشن کے وکیل کے حاضرنہ ہونے پرسماعت26مارچ تک ملتوی

بدھ 20 مارچ 2024 21:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) این اے 37 اور پی کے 99 کے پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ گنتی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پرمشتمل دو رکنی بنچ نے کی الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے وکیل کے جونیئر کا عدالت سے استدعا پر عدالت نے مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی عدالت کا دوبارہ گنتی پر حکم امتناع کو 26 مارچ تک برقرار رکھنے کا حکم درخواستیں سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی زاہد اللہ اور حمید حسن نے دائر کی ہیںوکیل درخواست گزار نے کہا کہ جے یو آئی ف کے شیر اعظم وزیر نے بنوں کے حلقہ پی کے 99 پر کے 8 پولنگ سٹیشن پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کے لئے درخواست دی تھی ۔

پیپلز پارٹی کے ںساجد طوری نے این اے 37 کے 48 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دی۔ الیکشن کمیشن نے دونوں درخواستوں پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے دونوں حلقوں پر دوبارہ گنتی پر حکم امتناع میں 26 مارچ تک توسیع کردی