اربن یونٹ کی مدد سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید مستحکم کریں گے ،صوبائی وزیربلال اکبر خان

بدھ 20 مارچ 2024 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب کا وژن ہے کہ عوامی خدمت کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے ، اربن یونٹ کی مدد سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید مستحکم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اپنے کیمپ آفس میں اربن یونٹ ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات میں چیف ایگزیکٹو عمر مسعود اور سینئر اسپیشلسٹ ٹرانسپورٹ ڈاکٹر مرتضی شامل تھے۔

صوبائی وزیر کو اربن یونٹ کے میگا پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دتے ہوئے بتایا گیا کہ 2012 میں میٹرو بس ٹریفکنگ اور روٹس سسٹم پر کام ،2015 میں ریلوے پاکستان کیلئے ایسٹ مینجمنٹ پلان،2016 میں پنجاب ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منیجمنٹ سسٹم ، 2019میں نیشنل روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ،2020 میں رورل روڈز پروگرام اور 2021 میں پارکنگ اینڈ کمرشل پلازہ پر کام کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اربن یونٹ کے تجربے سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر سے وزیراعلی پنجاب کی بہت سی امیدیں قائم ہیں ۔ بلال اکبر خان نے مزید کہا کہ ایک بہترین ٹیم ورک کے طور پر بہت سے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ پنجاب ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منیجمنٹ سسٹم بہترین سسٹم لگ رہا ہے تاہم ملکر آگے بڑھتے ہوئے بس اڈوں کے ٹرمینلز کی حالت بہتر کرنا ہوگی ، پنجاب کی سڑکوں کا نظام مزید بہتر کریں گے اور اسکے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔