میٹرکس پاکستان کے زیر اہتمام ہری پور ٹی ایم اے بے نظیر بھٹو ہال میں نوجوانوں کیلئے تربیتی یوتھ کانفرنس کا انعقاد

بدھ 20 مارچ 2024 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) میٹرکس پاکستان کے زیر اہتمام ہری پور ٹی ایم اے بے نظیر بھٹو ہال میں نوجوانوں کے لئے ایک روزہ تربیتی یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مائیکروسافٹ کی نمائندگی کرنے والے راجا احمدنے شرکاکو دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی سے اپنی مہارت اور تجربے روشناس کرایا ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا (کے پی)اور میٹرکس پاکستان نے مشترکہ طور پر یوتھ سمٹ کا انعقادکیا۔

ہری پور تحصیل میونسپل ہال میں منعقد ہونے والے سمٹ میں طلبا، حکومتی افسران، کاروباری شخصیات اور فری لانسرز پر عبور حاصل کرنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مائیکروسافٹ،گیگا ڈویلپرز رینکنگ گرو اورمیٹرک پاکستان جیسی معروف اداروں کے نمائندوں نے سمٹ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

رینکنگ گرو کے سی ای او عماد علی، میٹرکس پاکستان کے بانی اور سی ای او حسن نثار اور مائیکروسافٹ کے راجہ احمد جیسے نامور شخصیات نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انٹرپرینیورشپ کے بارے میں آگاہ کیا ۔

جلال رحمان قابل قدر تخلیق کار ہیں جنہوں نے شرکا کو قیمتی رہنمائی اور عملی مشورے فراہم کئے، میٹرکس یوتھ سمٹ 2024 کے دوران خصوصی انٹرویو می، میٹرکس پاکستان کے بانی اور سی ای او حسن نثار نے اس طرح کی کانفرنسز کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مزید دوسرے شہری و دیہی علاقوں میں بھی اسی طرح کی کانفرنس کا اہتمام کر رہے ہیں تاکہ طلبا کے لیے معیاری مواد اور مشغولیت کے مواقع فراہم ہوں۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ساجد آفریدی نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ایوارڈز پیش کئے جن میں رینکنگ گرو کے عماد علی، مائیکروسافٹ کے راجہ احمد، معروف مواد تخلیق کار خدیجہ قاضی، حرم ندیم، سپیکر کلب ایبٹ آباد کے بانی ابراہیم شیخ اور دیگر مستحق افراد کو ان کی محنت و جدوجہد کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈز پیش کئے گئے۔