پی پی پی رہنمائوں کاگوادر میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

بدھ 20 مارچ 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدور رانا عرفان،چودھری اختر اور ارشد جٹ نے گوادر میں دہشت گردوں کے جی پی اے کمپلیکس پر حملے کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ نیشنل ایکشن پروگرام پر پھر سے عمل کیا جائے تاکہ ملک دشمنوں کو بزدلانہ کارروائیاں کرنیکی ہمت نہ ہو ، اپنے مشترکہ بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے بعد گوادر میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کے پیچھے چھپے ہاتھوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے سول اور سیکورٹی اداروں کو ملکر ٹھوس حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔