وفاقی کابینہ کا اجلاس ، شمالی وزیرستان میں شہید پاک فوج کے افسرا ن و جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی

بدھ 20 مارچ 2024 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے افسرا ن اور جوانوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے آغازمیں وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی احسن اقبال نے دعاکرائی۔