انٹرنیشنل شہروں کی طرز پرمحفوظ سائیکلنگ لوپس ہونگی تو سائیکل کلچر فروغ پائے گا‘محمد علی رندھاوا

بس سٹاپس کے پاس سائیکل سٹینڈز بنیں گے،سائیکلسٹ کو سینما، ریستوران اورکافی شاپس سے کیو آر کوڈ پر ڈسکائونٹ آفر ہوگا

بدھ 20 مارچ 2024 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل شہروں کی طرز پرمحفوظ سائیکلنگ لوپس ہونگی تو سائیکل کلچر فروغ پائے گا،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سائیکل کلچر و صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سائیکلنگ کلچر ماڈل سے سائیکلنگ، شہری صحتمند ماحول فروغ اور کاروبار کے مواقع پیدا ہونگے۔

کمشنر لاہور نے فیصلہ کیا کہ شہر میں بس سٹاپس کے پاس سائیکل سٹینڈز بنیں گے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میںبتایا گیا کہ شہری ڈاکنگ سٹینڈ سے کیو آر کوڈ پر سائیکل رینٹ پر لیں گے۔ اگلے کسی سٹینڈ پر واپس کریں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائیکل کلچر فروغ ایپ علیحدہ دستیاب ہوگی،جو پنجاب پی آئی ٹی بی سے بھی لنک ہوگی۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کی سائیکل ایپ سائیکلنگ بزنس ماڈل کے تمام پہلووں کو کور کرے گی۔

سائیکل کلچر فروغ سٹیک ہولڈرزمیں سرکاری و پرائیویٹ سیکٹرز، بینکس اور سائیکلسٹ شامل ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سائیکلسٹ کو سینما، ریستوران اورکافی شاپس سے کیو آر کوڈ پر ڈسکاونٹ آفر ہوگا۔ سائیکلسٹ کو اپنی ذاتی سائیکل کھڑی کرنے کیلئے بھی ماڈل شاہراہوں پر سٹینڈز مہیا کریں گے۔ سائیکل کلچر فروغ کیلئے بزنس ماڈل اپنائیں گے۔ سرکاری اخراجات نہیں ہونگے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ سائیکلسٹ کی سیفٹی و سکیورٹی یقینی بنائیں۔ سائیکل لینز ایریا کے فوڈ چینز سے ڈسکاونٹ آفر ہوگی۔ ایپ پر ڈسکاونٹ مشتہر ہوگا ۔ سائیکلسٹ ایپ کو آن کریں گے۔ کیو آر کوڈ کی بنیاد پر فوڈ ڈسکاونٹ حاصل کریں گے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ سائیکلنگ کے فروغ کے لیے شہریوں کو رینٹ پر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔ اظہار دلچسپی کے اشتہاردیکر سائیکل کمپنیز و گروپس کو مدعو کیا جارہا ہے۔

نجی سیکٹر، شہر کی بڑی سوسائٹیاں بھی شہریوں کو سائیکلنگ کی سہولت فراہم کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مہم میں تعلیمی ادارے، سائیکلنگ کمپنیاں، سروسز پروائیڈرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں ریٹیل ہیڈ بینک آف پنجاب نوفل داود، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان، سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، محمد عادل زندگی جے ایس بینک ودیگر افسران نے شرکت کی۔