چین اور روس ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت میں کھڑے رہیں گے ، چینی سفیر

جمعرات 21 مارچ 2024 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) روس میں چین کے سفیر ژانگ ہنہوئی نےکہ چین اور روس ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت میں کھڑے رہیں گے ۔ شہنو اکے مطابق انہوں نے ولادیمیر پیوٹن کو روسی صدر کے عہدے پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور دونوں کے تعلقات مضبوط دوستی اور باہمی سیاسی اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایسے مسائل جو ان کے اہم قومی مفادات کو متاثر کرتے ہیں، دونوں ممالک ان میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ چین روس کا دو طرفہ کاروبار 240 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’میڈ اِن چائنا‘‘ ٹریڈ مارک زیادہ سے زیادہ مقبول ہوتا جا رہا ہے جو روسی صارفین کا اعتماد حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں روسی زرعی مصنوعات اور سمندری غذا کی بہت مانگ ہے۔ چینی سفارت کار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون بھی بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک ثقافت، فن، سیاحت اور صحت کی دیکھ بھال میں بھی اپنے روابط کو وسیع کر رہے ہیں۔