اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے‘ متحدہ علما کونسل

اسرائیل فلسطینیوں کو شہید کر رہا ، مسلم حکمرانوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں

جمعرات 21 مارچ 2024 15:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، غزہ میں اسرائیل کا مکروہ اور ناپاک چہرہ دنیا کو دکھانے والے صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کو شہید کر رہا ہے، مسلم حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ ہوش کے ناخن لے آج نیٹو افواج تو اسرائیل کی پشت پر کھڑی ہیں لیکن 57اسلامی ممالک کی فوج کا نام و نشان نظر نہیں آ رہا آج اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو پھر آنے والے وقت میں مشرق وسطی کا نقشہ کچھ اور ہو گا اور وقت ہاتھ سے نکل چکا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے والوں اور اس قتل عام کا تماشا دیکھنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی اور تاریخ ہمیشہ بہت بے رحم ہوتی ہے۔