ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 21 مارچ 2024 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور41،مٹھی39، لسبیلہ، ٹنڈو جام اورشہید بینظیر آباد میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔